ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / چمپئنز ٹرافی میں چوک کی کوئی جگہ نہیں ہے: کین ولیمسن

چمپئنز ٹرافی میں چوک کی کوئی جگہ نہیں ہے: کین ولیمسن

Sat, 27 May 2017 11:23:11  SO Admin   S.O. News Service

لندن ،26مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی ٹرائل سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بڑا الٹ پھیر کر دیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے پست کر دیا، جس کے بعد چمپئنز ٹرافی میں بھی بنگلہ دیش کو لے کر باقی ٹیموں کو محتاط رہنا ہوگا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن جانتے ہیں کہ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کا حصہ ہونا کیسا ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے کپتان نے امید ظاہر کہ چمپئنز ٹرافی میں ان کی ٹیم بہتر نتائج حاصل کرے گی۔نیوزی لینڈ نے 2015 میں بیسٹ آف فائیو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی تھی لیکن انگلینڈ نے واپسی کرتے ہوئے اسے 3-2 سے جیت کر اسے یادگار کر دیا تھا۔دونوں ٹیمیں گروپ اے میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہیں۔ ولیمسن بطور کپتان پہلے بڑے 50 اوور کے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کو تیار ہیں۔ولیمسن نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر کچھ بھی ہو لیکن کرکٹ میں چوک کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔
 


Share: